English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ، ترکی کو ایف ۔ 16 طیاروں کی فروخت کے حوالے سے ہری جھنڈی

القمر

امریکی کانگریس کے متعدد ارکان نے ترکی کو  ایف۔ 16 فروخت کرنے کے معاملے میں  ہری جھنڈی  دکھائی ہے۔

امریکہ میں دفاعی میدان میں میڈیا کے اہم عناصر  میں  سے ایک "ڈیفنس نیوز” کی خبر کے مطابق سے ایک، ترکی کے یوکرین کی جنگ میں بائراکتار ٹو بی ٹو ڈراؤنز اور روس سے متعلقہ پالیسیوں  نے امریکی  کانگریس میں ایک مثبت امیج بنایا ہے۔

ترکی کی طرف سے حالیہ عرصے میں ادا کیے گئے اس کردار نے انقرہ کو F-16 کی ممکنہ فروخت کے حوالے سے کانگریس میں ممکنہ اعتراضات میں کمی لانے پر زور دینے والی  خبر میں  کانگریس کی بااثر شخصیات کی اراؤں کو  بھی جگہ دی گئی ہے۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اس رائے کا اظہار کیا  ہےکہ ترکی کو F-16 طیاروں کی فروخت نیٹو اور امریکہ کے سلامتی کے مفادات کو پورا کرے گی، کانگریس کے اراکین کا کہنا ہے کہ F-16 کی فروخت ترکی کو یوکرین کی حمایت و امداد جاری رکھنے میں بھی موثر ثابت  ہو سکتی ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین گریگوری میکس نے کہا کہ "ہمیں ترکی اور روس کے خلاف ہمارے ساتھ کام کرنے والے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر بات کرنے اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ترکی نے کچھ درست سمت میں اقدامات کیے ہیں۔ اگرچہ کچھ چیزیں ہمیں وقتاً فوقتاً پریشان کرتی ہیں تا ہم  اس کے باوجود  ایسے شعبے موجود  ہیں جن میں ہمیں ترکی کے ساتھ مل کر  کام کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب کانگریس کے بہت سے اراکین جنہوں نے ترکی کو F-35 پروگرام سے نکالنے کی بھرپور کوششیں کی ہیں  نے ترکی کو F-16 کی فروخت کی مخالفت نہ کرنےکا  اشارہ دیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین ایڈم اسمتھ نے کہا کہ ہمیں ترکی کے ساتھ باہمی تعلقات استوار کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں ان تعلقات کو دوبارہ قائم کرنے کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔

ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں ریپبلکن رہنما مائیک میکول کے دفتر کی جانب سے  اس موضوع پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "اپنی سر زمین کا دفاع کرنے والے  یوکیرین سے تعاون کے معاملے میں ہم ترکی سے اپنے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہنے کی توقع کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے