سمندری پشتے پر تعمیر کردہ ترکی کے دوسرے رن وے ریزے آرتوین ہوائی اڈے کا افتتاح 14 مئی کو صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف مشترکہ طور پر کریں گے۔
ریزے سے 34 کلومیٹر ہوپا سے 54 کلو میٹر اور آرتوین سے 125 کلومیٹر دور پازار کے علاقے میں موجود ہوائی اڈے پر پہلی لینڈنگ صدر ایردوان اور صدر علی ایف کے طیارے کریں گے۔
دونوں صدور کو لے جانے والے طیاروں کے رن وے پر اترنے کے بعد دونوں صدور تقریب والی جگہ پہنچ جائیں گے۔
افتتاح کے بعد صدر ایردوان، علی ایف اور دیگر مہمانوں کے اعزاز میں اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔
