روس وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے، لوہانسک میں یوکرین ائیر فورس کے ایک Su-25 اور ایک MİG-29 طیارہ گرانے کا اعلان کیا ہے۔
کوناشینکوف نے یوکرین جنگ میں روسی فوج کی کارکردگی کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ روسی یونٹیں محاربہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فضاء سے فائر کئے گئے حساس میزائلوں سے کراماٹورسک شہر میں واقع اینرگوماش سپیٹسل فیکٹری میں موجود یوکرینی فوجی یونٹوں کے ایک بڑے ایمونیشن ڈپو کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
کوناشینکوف نے کہا ہے کہ زاپوریجیا میں ٹوچکا۔یو میزائل سسٹم کو بھی حساس اسلحے کی مدد سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں یوکرین فوج کے 10 مضبوط مورچوں، فوجی تکنیکی گاڑیوں اور فوجی بیرکوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
روسی محارب یونٹوں کے رات بھر میں یوکرین کے 24 فوجی عناصر کو نشانہ بنانے کا ذکر کرتے ہوئے کوناشینکوف نے کہا ہے کہ میزائل یونٹوں نے دونیتسک میں نیکیفوروکا رہائشی مقام کے جوار میں ایس۔400 فضائی دفاعی سسٹم اور فوجی یونٹوں کے اجتماع اور گاڑیوں کی پارکنگ کی 5 جگہوں کو تباہ کر دیا ہے۔
ایگور کوناشینکوف نے کہا ہے کہ توپ یونٹوں نے 6 کمانڈنگ نقاط، 3 ایمونیشن ڈپو، 187 مستحکم مورچوں، 26 بیٹریوں اور 41 فوجی گاڑیوں کو تباہ اور 280 یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ روس ائیر فورس نے لوہانسک میں پریو براجینوئے رہائشی مقام کے جوار میں یوکرین ائیر فورس کے ایک ایس یو۔25 اور ایک مِگ۔29 طیارے کو اور 4 ٹوچکا۔یو بیلسٹک میزائلوں کو مار گرایا ہے۔ لوہانسک، خار کیف، دونیتسک اور ہیرسن میں 13 یوکیرینی ڈرون طیاروں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا ہے کہ ” اس وقت تک یوکرین فوج کے کُل 151 طیارے، 112 ہیلی کاپٹر، 742 ڈرون طیارے، 290 فضائی دفاعی میزائل سسٹم، 2 ہزار 854 ٹینک اور بکتر بند گاڑیوں، 329 ملٹی بیرل راکٹ لانچروں، 1338 ہووٹزروں اور مارٹر توپوں اور 2 ہزار 683 اسپیشل فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا جا چکا ہے”۔
