ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عامر لیاقت کی تیسری بیوی طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئیں،سنگین الزامات عائد کردیئے

ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری شادی بھی کھٹائی میں پڑ گئی۔ عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا، دانیہ بی بی نے تنسیخ نکاح، حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کر دیا۔

دانیہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور عیاش آدمی ہے، عامر لیاقت نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کرتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے، حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے،عدالت ایک لاکھ روپے خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔

عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین جیسے دیکھتا ہے ویسا بلکل نہیں ہے، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، نشہ کر کے آئے روز تشدد کرتا تھا، چھوٹے سے کمرے میں رکھتا تھا، عامر لیاقت حسین مجھے اور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

 

 

A post shared by Syeda Dania Shah (@syedadaniaaamir_)

خیال رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے رواں سال تیسری شادی کی تھی،ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا،عامر لیاقت نے بتایا تھا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں