English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلم لیگ ن کے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ

القمر

مسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سمری بھی وزیراعظم نے صدر مملکت کو ارسال کر دی ہے۔

بلیغ الرحمان مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ اور وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ بھی رہ چکے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ 6 روز کے مہمان ہیں، نیا گورنر پنجاب تعینات ہو جائے گا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے وفد نے آج حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے انہیں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارکباد دی اور اس موقع پر پنجاب کی گورنر شپ کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محدوم کا نام مسلم لیگ ن کو تجویز کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے