English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایمانوئل میکرون نے دوسری بار صدرارتی عہدے کا خلف اٹھا لیا

القمر

فرانس میں دوسری بار صدر منتخب ہونے والے ایمانوئل میکرون کی حلف برداری کے لیے ایلیسی پیلس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں تقریباً 500 افراد نے شرکت کی، جن میں میکرون کے خاندان اور قریبی حلقے کے علاوہ فرانس کے سابق صدور نکولس سرکوزی اور فرانسوا اولاند سمیت کئی سیاستدان بھی شامل تھے۔

آئینی کونسل کے سربراہ لارینٹ فیبیوس نے میکرون کو یہ کام سونپا کہ وہ اگلے 5 سال تک ملک پر حکومت کریں گے۔

فابیوس نے میکرون کو بتایا کہ ان کی نئی مدت کا باضابطہ آغاز 14مئی  سے ہوگا۔

اپنی پہلی صدارتی مدت کے دوران مختلف بحرانوں کا ذکر کرتے ہوئے، فیبیوس نے میکرون کو دوبارہ عہدہ صدارت میں  کامیابی کی تمنا کا  اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

تقریب میں، میکرون کو فرانسیسی ریاست کا سب سے بڑا اعزاز Legion d’Honneur پیش کیا گیا، جسے نپولین اول نے پہنا تھا۔

اس کے علاوہ، Invalides Square پر 21 گولوں کی سلامی  دی گئی ۔

تقریب میں اپنی تقریر میں، میکرون نے ملک کے مستقبل کے لیے اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے  "ایک زیادہ قابل رہائش دنیا اور ایک مضبوط فرانس” کا وعدہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے