English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی وزیر خارجہ انھونی بلنکن کا پاکستانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

القمر

امریکی  وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری  کو  ٹیلی فون   پر وزارت سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا وزیرخارجہ کا قلم دان  سنبھالنے کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں اس  ٹیلی فونک رابطے کے ساتھ ایک نئے دور کا آغاز  ہو گیا ہے۔

امریکی وزیر  نے بات چیت کے دوران امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ سمیت باہمی احترام  کی بنیادوں پر  آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال سمیت اہم امور پر گفتگو بھی کی۔ وزارتِ خارجہ کے  حلقوں کے مطابق یہ   رابطہ  بروز جمعہ سر انجام پایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے