مصری فوج نے کہا ہے کہ جزیرہ نما سینائی میں شدت پسندوں کے ایک حملے میں اس کے 11 فوجی مارے گئے جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔
فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ حملہ گزشتہ روز نہر سویز سے پانی نکالنے والے ایک اسٹیشن پر کیا گیا۔
بیان میں کہنا ہے کہ حملے کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جس میں ایک فوجی افسر اور 10 فوجی مارے گئے۔
ابھی تک کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
سال 2013 میں مصری فوج کی طرف سے منتخب صدر محمد مُرسی کی حکومت ختم کیے جانے کے بعد سے خاص طور پر مصر کے علاقے سینائی میں شدت پسندانہ حملوں اضافہ ہوا ہے۔
