English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روسی طیاروں کی یوکرین میں اسکول پر بمباری، 60 سے 70 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

القمر

یوکرین: مشرقی یوکرین میں روسی طیاروں کی اندھا دھند بمباری کے بعد 60 سے 70 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کیونکہ حملے کے بعد عمارت کو آگ لگ گئی اور اس کے بعد وہ زمین بوس ہوگئی تھی۔

لوہانسک کے گورنر سہرائی ہائیڈائی نے کہا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد نے اسکول میں پناہ لے رکھی تھی۔ اب تک 30 شہریوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے جبکہ دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ یہ اسکول بائیلورووہکا نامی دیہات میں واقع ہے جہاں لگ بھگ 90 افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر گورنر نے ایک پیغام میں کہا کہ ’زخمی ہونے والوں کی تعداد سات ہے، 30 افراد کو ملبے سے زندہ نکالا گیا ہے اور خدشہ ہے کہ شاید 60 افراد ملبے تلے دفن ہوکر ہلاک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے دوبارہ ماسکو کو جنگی جرائم کا مرتکب ٹھہرایا۔

روس کے یوکرین پر حملے کو 10 ہفتوں سے زائد کا وقت گزرچکا ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد بالخصوص عام شہری مارے گئے ہیں اور دسیوں لاکھوں یوکرینی اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

روس کیساتھ جنگ میں ابتک 10 ہیلتھ ورکرز ہلاک ہوچکے، یوکرینی وزیر صحت

کیف: یوکرین کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ کے نتیجے میں اب تک 10 ماہرین صحت ہلاک ہو چکے ہیں۔

دارالحکومت کیف میں عالمی ادارہ صحت کے سیکریٹری جنرل کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوکرینی وزیر صحت نے بتایا کہ جنگ کے دوران 40 ہیلتھ ورکرز زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے اعداد و شمار بتائے کہ تقریباً 40 اسپتالوں کو زمین بوس کر دیا گیا ہے اور 500 دیگر اسپتال اس حد تک تباہ ہوچکے ہیں کہ وہاں صحت کی سہولیات فراہم کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔

وزیر صحت نے الزام لگایا کہ روس ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کرنے سمیت قومی ادارہ صحت کے اصولوں اور جنگ سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق روس کی جانب سے 24 فروری کو شروع کی جانے والی جنگ کے دوران یوکرین میں ابتک 3 ہزار 309 شہری ہلاک اور 3 ہزار 493 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post روسی طیاروں کی یوکرین میں اسکول پر بمباری، 60 سے 70 افراد کی ہلاکت کا خدشہ appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے