وزیر دفاع خلوصی آقار نے چیف آ ف جنرل اسٹاف اور بری فوج کے سربراہ کے ہمراہ شامی سرحد کی صورتحال کامشاہدہ کیا ۔
ضلع حاتائے کے ہوائی اڈے پر حکام نے ان کا خیر مقدم کیا جس کے بعد وہ شام کے ساتھ ملحق سرحد کے مشاہدے کےلیے روانہ ہو گئے۔
وزیر دفاع کو فوجی چھاونی میں سرحدی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد انہوں نے سرحد کا دوربین سے مشاہدہ خود کیا ۔
