آج کے ترکی کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔
***روزنامہ حریت: "ایردوان : ہماری فوج سرحدوں پر اپنی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے”
صدر رجب طیب ایردوان نے وزیر قومی دفاع حلوصی آقار سے جو ان دونوں سرحدی علاقوں کا دورہ کررہے ہیں سے ٹیلی فونک ابطہ قائم کیا ہے اور سیکوریٹی فورسز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج نے اب تک سرحد پر معمولی سی غلطی بھی نہیں ہونے دی۔ میں اپنی اور اپنی قوم کی طرف سے ہماری فوج کے معزز ممبران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آپ کی کاوشوں کو پوری تاریخ میں فراموش نہیں کیا جائے گا۔
***روزنامہ وطن: "ترکی کی طرف سے سوئٹزرلینڈ میں حملے کی مذمت”
علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے حامیوں نے کل 23 اپریل کو سوئٹزرلینڈ کے شہر باسل میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی چلڈرن فیسٹیول کی تقریبات کے دوران ترک شہریوں پر حملہ کیا۔ وزارت خارجہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’حقیقت یہ ہے کہ ایک دہشت گرد تنظیم اور اس کے ہمدردوں نے یورپ کے مرکز میں بچوں کے میلے کو نشانہ بناتے ہوئے دہشت گرد تنظیم کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بین الاقوامی عوام کے سامنے آ گیا ہے۔
***روزنامہ اسٹار: "اگر ترکی یورپی یونین کا رکن ہوتا تو اس جنگ کو روک سکتا تھا "
نائب وزیر خارجہ اور یورپی یونین (EU) کےامور کے انچارج سفیر فاروق قائماکچی نے کہا کہ ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت تیسرے ممالک کے لیے بھی ایک بڑا فائدہ ہو گی۔ قائماکچی نے کہا، ’’اگر ترکی یورپی یونین کا رکن بن جاتا تو یوکرین میں جنگ کو آسانی سے روکا جا سکتا تھا۔ کیونکہ مغرب کے لیے اہم مسئلہ اس جنگ کو روکنا ہے۔
***روزنامہ ینی شفق: "یورپین ، مشرق بعید پر ترکی کو ترجیح دے رہے ہیں”
استنبول چیمبر آف کامرس (ITO) کے صدر شکیب آطداگیچ نے کہا کہ کووڈ کے بعد پیداوار اور آرڈرز میں ترکی کی دلچسپی بدستور برقرار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرق بعید میں خاص طور پر چین میں کورونا وائرس کے معاملات ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یورپی باشندے آرڈرز کے لیے ترکی جیسے ممالک کو ترجیح دینے لگے ہیں کیونکہ ترکی کی قیمت، معیار اور رسد کے لحاظ سے کارکردگی بہت اچھی ہے۔
***روزنامہ خبر ترک : "پہلے 4 ماہ میں زرعی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ ہوا”
ترکی کی سال کے پہلے 4 مہینوں میں زرعی برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 24 فیصد بڑھ کر 11 ارب 127 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔ ملک کی زرعی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے اپریل میں 17.6 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 2 ارب 765 ملین ڈالر رہی۔