English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شرح پیدائش میں اضافہ نہ ہوا تو جلد یا بدیر جاپان ختم ہو جائے گا: ایلن مسک

القمر

الیکٹرک گاڑیوں کی فرم ٹیسلا اور خلائی رسل و رسائل کمپنی اسپیس ایکس کے منتظم اعلیٰ ایلن مسک نے کہا ہے کہ اگر جاپان نے اپنی تیزی سے گرتی شرح پیدائش میں اضافہ نہ کیا تو جاپان جلد یا بدیر صفحہ ہستی سے مِٹ جائے گا۔

ایلن مسک نے ٹویٹر سے، جاپان کی خبر ایجنسی کویوڈ کی "ملکی آبادی میں سال 2021 کے دوران ریکارڈ کمی” کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر کا، جواب دیا ہے۔

مسک نے کہا ہے کہ اگر جاپان میں شرح پیدائش، شرح وفات سے زیادہ نہیں ہوتی تو جلد ہو یا بدیر جاپان ختم ہو جائے گا۔

گذشتہ ماہ شائع ہونے والی خبر کے مطابق 2021 میں جاپان کی آبادی 6 لاکھ 44 ہزار کی کمی کے ساتھ 125،5 ملین نفوس تک گِر گئی ہے۔ یہ کمی گذشتہ 11 سال سے اوپر تلے ریکارڈ کی جا رہی ہے اور 1950 سے شرح آبادی میں بڑے ترین پیمانے پر کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال ملک میں پیدائش کی تعداد 8 لاکھ 31 ہزار اور اموات کی تعداد 1،44 ملین رہی ہے۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق جاپان کی آبادی کا 29 فیصد 65 سال سے زائد عمر کے افراد اور 11،8 فیصد 14 سال سے کم عمر آبادی پر مشتمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے