English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولینڈ:مظاہرین نے روسی سفیر پر سرخ رنگ پھینک دیا

القمر

پولینڈ میں بعض تحریک پسندوں نے روسی سفیر سرگی آندریف  پر سرخ رنگ پھینک دیا ۔

بتایا گیا ہے کہ یوکرین کے خلاف روسی جنگ کی مخالفت کرنے والے تحریک پسندوں کے ایک گروپ نے  وارسا میں واقع  سابق سویت  فوجیوں کے قبرستان میں روسی سفیر کی موجودگی پر بطور احتجاج سرخ رنگ پھینکا۔

روسی سفیر کا چہرہ ہاتھ اور کپڑے  اس رنگ سے لال ہو گئے۔

یوکرینی پرچم ہاتھوں میں اٹھائے مظاہرین نے روس کے خلاف نعرے بازی بھی کی بعد ازاں حفاظتی قوتوں نے   اس واقعے کو قابو میں کیا۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے