صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی میں موجود پناہ گزینوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم اپنے ان بھائیوں کی سر پرستی اور ان کی مدد کرنا جاری رکھیں گے۔
صدر ایردوان نے استنبول میں مرکز ثقافت اتاترک میں ترک صنعت کار و تاجران کی انجمن کے 32 سالہ یوم تاسیس کے موقع ہپر منعقدہ ایک تقریب ایوارڈز میں شرکت کی ۔
انہوں نے یہاں اپنے خطاب میں شامی پناہ گزینوں کےحوالے سےکہا کہ شام کی جنگ سے فرار ہونے والے برادر شامی عوام کی مدد جاری رکھیں گے،وہ لوگ جب چاہیں اپنے وطن واپس لوٹ سکتے ہیں لیکن ہم انہیں اپنے ملک سے نہیں نکالیں گے۔انہیں قاتلوں کے حوالے کرنا ہمیں زیب نہیں دیتا۔
صدر نے بتایا کہ شمالی شام میں ہم 1 لاکھ بریکیٹ گھر تعمیر کریں گے۔
