English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایکواڈور: جیل میں بغاوت اور جھڑپیں، 43 قیدی ہلاک، 100 فرار

القمر

ایکواڈور میں ایک جیل میں بغاوت اور جھڑپوں کے دوران 43 قیدی ہلاک اور 100 سے زائد فرار ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق ‘سانٹو ڈومینگو ڈی لوس ساچیلاس’ میں واقع ‘بیلاوسٹا’ جیل میں کل صبح کے وقت بغاوت اور جھڑپیں شروع ہو گئیں اور اس کا فائدہ اٹھا کر کثیر تعداد میں قیدی جیل سے فرار ہو گئے ہیں۔

اٹارنی دفتر نے ٹویٹر سے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ "اس وقت تک ہلاک ہونے والے قیدیوں کی تعداد 43 ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور بغاوت کے خاتمے کے قریب 100 سے زائد قیدیوں کے مفرور ہونے  کا پتہ چلا ہے”۔

وزیر داخلہ ‘پیٹریشیو کاسٹیلو ‘ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی حفاظتی تدابیر کی بدولت 112 قیدیوں  کے فرار کا سّدباب کر دیا گیا اور مفرور قیدیوں کی گرفتاری کےلئے کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

کاسٹیلو نے کہا ہے کہ جیل میں بغاوت پر مکمل قابو پا لیا گیا اور تفصیلی تلاشی کے دوران جیل  وارڈوں سے آتشی اسلحے  اور تیز دھار آلات کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایکواڈور میں 30 ہزار قیدیوں کی صلاحیت والے 65 قید خانوں میں تقریباً 39 ہزار قیدی بند ہیں۔ جیلوں میں موجود جرائم پیشہ جتھوں کے درمیان وقتاً فوقتاً جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں جو جیل میں بغاوت اور ہلاکتوں کا سبب بنتی ہیں۔

ملک میں گذشتہ سال سے لے کر اب تک رقیب جتھوں کے درمیان تشدد کے واقعات میں 400 سے زائد قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے