پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کل لندن پہنچیں گے اور بڑے ضروری امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں نواز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کل یہاں پہنچیں گے، ہماری ملاقات ہوگی اور بڑے ضروری امور ہیں جن پر بات ہوگی۔
نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت ہر شعبے میں سر سے پاؤں تک بحران ہی پیدا کرتی رہی، چاہے وہ آئینی بحران ہوں چاہے وہ معاشی بحران ہوں چاہے وہ سیاسی یا معاشرتی بحران ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کا کلچر بدل کر رکھ دیا ہے اور بدتمیزی سکھا دی ہے، بالکل افسوس ناک طریقے کے ساتھ گفتگو کے نئے کلچر کی بنیاد رکھی ہے، ہماری تو یہ روایات نہیں ہے، یہ روایات پتہ نہیں کہاں سے لے کر آئے ہیں اور پاکستان میں نافذ کردی ہیں۔
کل شہباز صاحب صبح پہنچیں گےکل ہماری ملاقات ہوگی بڑے ضروری امور ہیں جو ڈسکس ہونگے انشاءاللہ. سابقہ گورنمنٹ سر سے پاؤں تک بحران ہی پیدا کرتی رہی ہے چاہے وہ آئینی بحران ہوں چاہے وہ معاشی بحران ہوں چاہے وہ سیاسی یا معاشرتی بحران ہیں.@NawazSharifMNS pic.twitter.com/0NDktrNGva
— PML(N) (@pmln_org) May 10, 2022