ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کا سزا یافتہ شخص سے ملنے لندن جانا پاکستان کی توہین ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اربوں روپے کرپشن کیسز میں مفرور شخص نواز شریف کی طلبی پر وفاقی کابینہ کا لندن جانا پاکستان کی توہین ہے۔

جہلم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کابینہ کے لوگ عوام کے پیسوں پر لندن جاکر وہاں بیٹھے سزایافتہ شخص اور مجرم سے ہدایت لیں گے، یہ پاکستان کی توہین ہے اور اب غیور قوم اس کے خلاف کھڑی ہوگئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’مریم نواز اور بڑا بھائی فوج کے خلاف بیان دیتا ہے اور چھوٹا بھائی بوٹ پالش کرتا ہے۔  

عمران خان نے آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’جب گیدڑ کی موت آتی ہے وہ شہر کا رخ کرتا ہے، میں سندھ کو آزاد کراؤں گا، تم نے سندھ کو لوٹا، ظلم کیا  اور جہاز بھر بھر کے پیسے ، ڈالرز باہر بھیجے، میں اب سندھ آرہا ہوں‘۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے ایک بار پھر کہا کہ ’میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اقتدار سے نکل کر زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا کیونکہ وہاں دفتر میں کام کی مصروفیات زیادہ تھیں، بیٹھ بیٹھ کر میرا وزن بھی بڑھ گیا ہے، خدا کا شکر ہے کہ اب میں دوبارہ عوام کے درمیان آکر آزاد ہوگیا ہوں‘۔

عمران خان نے کہا کہ ’شہباز شریف کہتا ہے میں فوج کے خلاف بیان دیتا ہوں، میرا سب کچھ پاکستان میں ہے اور جو کمایا تھا وہ سب فروخت کر کے ملک لے آیا، میں بھاگ کر کہیں نہیں جاؤں گا، میں تو کہتا ہوں ای سی ایل میں ڈال دو کیونکہ میں باہرجانا نہیں چاہتا۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں