کراچی: جامعہ کراچی میں ناتجربہ کار انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی اقدامات سے طلبہ کو پہنچنے والی اذیت کے ساتھ ساتھ ان کی تذلیل کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔
جامعہ کراچی کے ایک داخلی دروازے پر سیکیورٹی اہلکار کی جانب ایک طالب علم پر تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے اور اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار اور طالب کے مابین پارکنگ کے معاملے پر تلخ کلامی شروع ہوئی جس کے بعد سیکیورٹی اہلکار نے اپنی وردی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طالب علم پر تشدد کیا اور اسے دوسرے سیکیورٹی اہلکار کے پاس لے گیا ویڈیو میں ایک طالب علم نے پس پردہ آواز میں گرمی میں کئی کلومیٹر پیدل شعبہ جات تک جانے کا شکوہ کیا ہے۔
#جامعہ_کراچی میں رینجرز طلباء کو حراساں کرنے لگی، یونیورسٹی کے گیٹ سے ڈیپارٹمنٹ تک طلباء کو پیدل خوار کیا جانے لگا، سیکورٹی کے نام پر بدمعاشی ناقابل قبول ہے۔#KarachiUniversity #KU pic.twitter.com/Sy5hOPcazO
— moosaghani (@moosaghani2015) May 12, 2022
