ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں دھماکا، کئی گاڑیاں تباہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی کے علاقے صدر میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ دہشتگردوں نے کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق دھماکےمیں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جبکہ 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا گھیراؤ کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا ہے۔

دھماکے سے قریبی ہوٹلز اور رہائشی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق کئی زخمیوں کو جائے وقوع سے ان کی گاڑیوں اور عملے نے اٹھایا ہے اور جناح اسپتال منتقل کیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا ایک کچرا کنڈی میں ہوا جس سے وہاں آگ لگ گئی اور  آس پاس کھڑی ہوئی کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا مرشد بازار کے قریب ایک بیکری اور ہوٹل کے باہر ہوا جہاں رات کے اس پہر کافی چہل پہل ہوتی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے علاقے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کے جسم پر بال بیئرنگ کے زخم ملے ہیں جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یہ بم دھماکا تھا جس میں بال بیئرنگز استعمال کیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں