پاک فوج اور ایف سی کی ملک کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوجی جوان طبی امداد کی فراہمی اور مواصلاتی ڈھانچے کی بحالی سمیت بچائو اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
پاک فوج کے مقامی کمانڈرز نے راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی اشیا تقسیم کیں دونوں اضلاع کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں۔ بلوچستان میںجھل مگسی کے علاقے گندھا وا کا مکمل رابطہ بحال ہوگیا ہے، گندھاوا اور گردونواح کے تمام علاقے میں امدادی کام جار ی ہیں۔پاک فوج ایم ایٹ موٹروے کی بحالی کے کام میں بھی مصروف ہے ، سی ایم ایچ خضدار کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ قائم کیاگیا ہے جہاں اب تک 115 مریضوں کا علاج کیاگیا۔ نصیر آباد کے علاقےGandahk اورBabakot میں بھی متاثرہ آباد ی کیلئے امدادی کام جاری ہیں ، پاک فوج کے جوان سیلاب متاثرین میں راشن اور تیار کھانا تقسیم کررہے ہیں۔ پاک فوج کے جوان نوشکی، لسبیلہ، قلعہ سیف اللہ اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
