عراقی قوتوں نے کرکوک شہر کے جنوب میں داعش کے خلاف آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔
حکومت عراق کے میڈیا نیٹ ورک کے مطابق، جنوبی کرکوک میں موجود داعش کے دہشتگردوں کو ایک آپریشن کے دوران گرفتار کرلیا گیا ۔
ان دہشتگردوں کو ضروری کاروائی کے بعد عدالت کے حوالے کر دیا گیا ۔
حفاظتی قوتوں نے آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
