علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK نے مشرقی شام کے صوبے رقہ میں مقامی میڈیا کے 16 ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔
سیریئن ہیومن رائٹس نیٹ ورک (SNHR) جوشام میں شہریوں کے خلاف حقوق کی خلاف ورزیوں کی دستاویز تیار کرتا ہے کی جانب سے جاری تحریری بیان کے مطابق علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK نے رقہ کے صو بے جس پر اس کی گرفت ہے میں SDG کا نام استعمال کرتے ہوئے 30 جولائی کو مقامی میڈیا کے 16 ملازمین کو حراست میں لے لیا۔
سیریئن ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے بیان میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار مقامی میڈیا کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور پریس کارکنوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیاہے۔
نیٹ ورک نے اپنے بیان میں YPG/PKK دہشت گردوں کی مذمت کرتے ہوئے ان اقدامات کو میڈیا کے ارکان کی آزادی کو ختم کرنے سےتعبیر کیا ہے۔
