کوسوو میں سائرن کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں جبکہ البانوی نژاد شہریوں پر حملوں کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔
مقامی پریس کے مطابق، کوسوو میں سائرن کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں، کوسوو کے سربوں نے اس صورت حال پر سرحدیں بند کر دیں۔
کوسوو پولیس کے نائب چیف بسیم حوتی نے سرحدیں بند کرنے کی تصدیق کرتےہوئے بتایا کہ پولیس نے برنجاک اور یارنجا کی سرحدیں بند کی ہیں علاوہ ازیں ،بعض مقامات پر اسلحے کی آوازیں بھی سنائی دی گئی ہیں جن کی زد میں پولیس اہلکار تھے۔
مقامی پریس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ البانوی نژاد شہریوں پر حملے کیے گئے ہیں جبکہ ان کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔
کوسوو میں آباد سرب سمیت دیگر قومیتوں کو کوسوو کے شناختی کارڈ اور نمبر پلیٹس کے استعمال کا پابند بنانے سے متعلق ایک قانون قبول کیا گیا تھا جس پر بطور احتجاج سربوں نے کوسوو کی بعض شاہراہوں کو بند کر دیا تھا۔
سرب وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کوسوو کی صورت حال میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہے جبکہ سوشل میڈیا کی خبروں پر اعتبار نہ کیا جائے۔
