ترک خفیہ ایجنسی کی کوششوں سے علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کی عین العرب کی انتظامی کونسل کے نام نہاد رکن ارہان ارمان کو ہلاک کر دیا گیا ۔
حفاظتی ذرائع کے مطابق، پی کےکے میں شمولیت کے دوران سال 2012 میں گرفتار ہونے والا "برخودان مش ” نامی یہ دہشتگرد رہائی پانے کے بعد سال 2013 میں دوبارہ سے تنظیم میں شامل ہو گیا تھا۔
بتایا گیا ہےکہ ارہان ارمان ترکی میں اسلحے کی خرید و فروخت اور تخریب کاریوں میں ملوث تھا جبکہ اس نے غیر قانونی راستوں سے ترکی میں پی کےکےکے شر پسندوں کو داخل کروانے میں بھی مدد کی تھِی ۔
سال 2019 میں اسے عین العرب میں پی کے کے کی سرگرمیوں کا نگراں بنایا گیا تھا۔
