جون میں استنبول آنے والے سیاحوں کی تعداد میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 115 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 1 ملین 470 ہزار 586 تک پہنچ گئی ہے ۔
صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 6 ملین 75 ہزار 300 سیاحوں نے شہر کا دورہ کیا۔
جون میں 1 ملین 470 ہزار 586 سیاح استنبول آئے تھے اور گزشتہ سال اسی مہینے میں 684 ہزار 621 سیاح استنبول آئے تھے۔ اس کے مطابق 2021 کے اسی مہینے کے مقابلے جون میں سیاحوں کی تعداد میں 115 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جون میں 1 ملین 447 ہزار 273 افراد ہوائی راستے سے اور 23 ہزار 313 افراد بحری راستے سے سے شہر آئے۔
جون میں استنبول آنے والے سیاحوں میں جرمن باشندوں نے 126 ہزار 507 افراد کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا جبکہ جرمنی کے بعد 117 ہزار 169 سیاحوں کے ساتھ روس، اس کے بعد 99 ہزار 115 سیاحوں کے ساتھ، امریکا، 96 ہزار 604 سیاحوں کے ساتھ برطانیہ 59 ہزار 901 سیاحوں کے ساتھ فرانس، 48 ہزار 142 سیاحوں کے ساتھ عراق، 45 ہزار سیاحوں کے ساتھ کویت، 31 ہزار 953 سیاحوں کے ساتھ قازقستان، 28 ہزار 935 سیاحوں کے ساتھ اسرائیل ، 25 ہزار 443 سیاحوں کے ساتھ ہالینڈ اور 25 ہزار 180 سیاحوں کے ساتھ اٹلی کا نمبر تھا۔
جون میں 198 ممالک کے سیاح استنبول آئے تھے، فیڈریٹڈ اسٹیٹس آف سولومن آئی لینڈز، شمالی کوریا اور مائیکرونیشیا سے ایک شخص اور پلاؤ اور ٹونگا سے دو افراد نے استنبول کا دورہ کیا۔ایک ملین
