English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یمنی طرفین 2 ماہ کی جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں:اقوام متحدہ

القمر

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن میں متحارب فریقوں نے 2 ماہ کے لیے جنگ بندی کے سمجھوتے میں توسیع کے فیصلے پر اتفاق کرلیا ہے۔

خبر کے مطابق، یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب ہانس گرنڈبرگ نے ایک بیان میں کہا کہ فریقین کی جانب سے جلد از جلد توسیع شدہ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہانس گرنڈبرگ اضافی اقدامات کے ساتھ 6 ماہ کی جنگ بندی پر زور دے رہے تھے لیکن دونوں فریقین کو جنگ بندی کے موجودہ معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق تحفظات ہیں اور اس حوالے سے بداعتمادی کی گہری جڑیں موجود ہیں۔

 یاد رہے کہ امریکی اور عمانی حکام بھی گزشتہ ماہ صدر جو بائیڈن کی جانب سے سعودی عرب کے دورے کے دوران دو طرفہ مذاکرات کے نتیجے میں جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے کے اعلان کے بعد ہانس گرنڈبرگ کی تجویز کی حمایت کے لیے فریقین کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔

اس تنازعہ کے سبب ہزاروں افراد ہلاک جبکہ لاکھوں افراد بھوک کا شکار ہیں جس نے سعودی عرب کی زیر قیادت اتحاد کو ایرانی نواز حوثی گروپ کے خلاف کھڑا کر دیا تھا۔

دریں اثنا ،ترکی نے بھی  اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

امور خارجہ نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے ملک میں جاری بحران اور طرفین کے درمیان جاری  سیاسی عدم مطابقت کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے