English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس مہنگی توانائی سے بھاری زرِمبادلہ نہیں کما سکے گا، ہم ترجیحات پر غور کر رہے ہیں: جی۔7

القمر

جی۔7 ممالک اور یورپی یونین ہائی کمشنر دفتر نے کہا ہے کہ روس مہنگی توانائی سے بھاری زرِمبادلہ کما رہا ہے اور ہم اس کے سدّباب کے لئے تمام ترجیحات  کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جی۔7 ممالک کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے ہائی کمشنر کے درمیان مذاکرات کے بعد تحریری بیان جاری کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے وزیر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم اس پہلو پر غور کر رہے ہیں کہ روس سے بحری راستے سے حاصل کئے جانے والے خام پیٹرول اور پیٹرول کی مصنوعات  کو بین الاقوامی ساجھے داروں کے ساتھ مشاورت کے بعد اور مشترکہ فیصلے کے ساتھ مجّوزہ قیمت پر یا اس قیمت سے سستا خریدا جائے۔ جب تک روس خام پیٹرول یا پیٹرول کی مصنوعات کو طے شدہ قیمت پر یا اس سے سستا فروخت کرنے پر راضی نہیں ہوتا  گلوبل سطح پر  پیٹرول کی بحری  رسل و رسائل کرنے والی تمام خدمات کو جامع شکل میں ممنوع قرار دیا جائے”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم، مذکورہ اور دیگر ترجیحات پر غور کے دوران، امتناعی تدابیر کے ساتھ ساتھ نرمی میکانزم پر بھی توجہ دیں گے  تاکہ کمزور ترین اور سب سے زیادہ متاثرہ ممالک   کی  روس سمیت عالمی انرجی منڈیوں تک رسائی  بلا تعطل شکل میں جاری رہ سکے”۔

واضح رہے کہ جی۔7 امریکہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، انگلینڈ، اٹلی اور جاپان پر مشتمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے