ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اودیسا سے روانہ ہونے والا جہاز "رازونی" استنبول پہنچ گیا

  یوکرینی بندرگاہ اودیسا سے روانہ ہونے والے غلے سے لدا بحری جہاز ” رازونی”  آبنائے استنبول میں لنگر انداز ہو گیا ہے۔

 عالمی غذائی بحران سے نمٹنے کے لیے  22 جولائی کو طے ہوئے استنبول معاہدے کے تحت  یہ بحری جہاز دو روز قبل اودیسا سے لبنان کےلیے روانہ ہوا تھا جس نے گزشتہ شب  استنبول کے قریب لنگر ڈالا۔

اب اس جہاز کی نگرانی اور مشاہدہ کرتےہوئے اسے اس کی منزل کےلیے  روانہ کر دیا  جائے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں