ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو 5 بلین ڈالر کا اسلحہ فروخت کرے گا

امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ہاتھ 5 بلین ڈالر سے زائد مالیت کا اسلحہ فروخت کرے گا۔

امریکہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسلحے کے فروخت کے سمجھوتوں کے دائرہ کار میں سعودی عرب کے ہاتھ  3،05 بلین ڈالر مالیت کے، پیٹریاٹ میزائل  اور متحدہ عرب امارات کے ہاتھ، 2،25 بلین ڈالر مالیت کے ٹرمینل  بلند ارتفاع کے ائیر ڈیفنس میزائل سسٹمTHAAD کی فروخت کی جائے گی۔

پینٹاگون سے منسلک ‘دفاعی سکیورٹی  و تعاون ایجنسی’ DSCA کے مطابق مذکورہ اسلحے کی فروخت کے سمجھوتے کے ساتھ سعودی عرب کی انوینٹری میں 300 عدد پیٹریاٹ میزائل کا اضافہ ہو گا۔

سمجھوتے کے دائرہ کار میں متحدہ عرب امارات کو، 2 عدد THAAD فائرنگ اسٹیشن، 2 عددTHAAD ٹیکٹیکل آپریشن سسٹم   اور 96 عدد میزائل فروخت کئے جائیں گے۔

اسلحے کی فروخت کے 5 بلین ڈالر سے زائد مالیت کے سمجھوتوں کا، امریکہ کی طرف سے ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتہ مذاکرات کی طرف واپسی کے اشاروں کے بعد طے پانا مرکزِ توجہ بنا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکہ،ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے  سے یک طرفہ شکل میں دستبردار ہو گیا تھا لیکن موجودہ بائیڈن انتظامیہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے حق میں ہونے کا اظہار کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں