English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شام، تل رفعت میں دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں 3 شہری ہلاک

القمر

شامی  تحصیل تل رفعت  میں  اپنے وجود کو جاری رکھنے والی  وائے پی جی  ۔پی کے کے  مخالفین کے زیرِ کنٹرول  عزیز  علاقے پر راکٹ حملے میں  تین  شہری ہلاک ہو گئے۔

22 اکتوبر 2019 کو ترکی اور روس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق YPG/PKK دہشت گردوں کو تل رفعت ضلع کو خالی کرنا ہے۔

دہشت گردوں نے ملک کی شمالی  تحصیل  عزیز میں  تین راکٹ حملے کیے ۔

دہشت  گرد  حملے میں  زخمی ہونے والے  تین  زخمیوں کو زیر علاج لے لیا گیا ہے۔

تل رفعت کی صورتحال

وائے پی جی/PKK کے دہشت گرد روسی فضائیہ کے  تعاون سے  فروری 2016 میں  تل رفعت  اور گرد و نواح کی بعض بستیوں کو قبضے میں لے لیا تھا۔

علیحدگی پسند تنظیم   نے تل رفعت  اوراطراف کے علاقوں سے  اڑھائی لاکھ شہریوں کو نقل مکانی پر  مجبور کیا تھا  جنہوں نے  ترکی کی سرحدوں سے ملحقہ  مقامات میں   پناہ  لی تھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے