English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس نے 62 کینیدین اہم شخصیات کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

القمر

روس نے 62 کینیڈین  شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

روسی  دفتر خارجہ سے جاری کردہ تحریری  اعلامیہ میں یاد دہانی  کرائی گئی ہے کہ کینیڈا نے روسی سرکاری  نمائندوں، صحافیوں، ماہرین اور روسی اورتھا ڈکس کلیسہ  کے پیٹرک کیریل پر  پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

اس کے جواب میں 62 کینیڈینوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے ان ناموں کی فہرست شائع کی گئی۔ اس فہرست میں کینیڈا کی وزارت خارجہ اور وزیر اعظم کے عہدے داروں کے علاوہ سیاسی ماہرین، فنکار اور مذہبی نمائندے بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زیر بحث ناموں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور یہ کہ "کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی انتظامیہ نے روس کے خلاف معاندانہ کارروائیاں کیں۔”

بیان میں کہا گیا کہ مستقبل میں اس طرح کے اقدامات کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے