English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ، گزشتہ روز آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہونے والے 4 افراد میں سے 3 چل بسے

القمر

متحدہ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب واقع  پارک میں گزشتہ روز آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہونے والے 4 افراد میں سے 3  جانبر نہ ہو سکے۔

گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کے قریب لافائیٹ پارک میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والی  2 خواتین اور 2 مردوں  سمیت 4 افراد کو اسپتال میں زیر علاج  لے لیا گیا تھا، ان میں سے 3 تمام تر  کوششوں کے باوجود جان کی بازی ہار گئے۔

بتایا گیا ہے کہ  دیگر زخمی خاتون کی حالت  تشویشناک ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے ایک بیان میں کہا کہ: "ہمیں لافائیٹ پارک میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر  دلی افسوس ہے۔ ہمارے دل ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔”

موسم کی نگرانی کے لیے لگائے گئے کیمرے نے  بجلی گرنے کے لمحات  کو محفوظ کر لیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے