English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر ترکی کی شدید مذمت

القمر

ترکی نے  اسرائیل کے غزہ کی  پٹی پر فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے  ان واقعات کے  جھڑپوں کی ماہیت اختیار کرنے سے قبل فی الفور   نکتہ پذیر کرنے  کے تقاضے پر زور دیا ہے۔

وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کے حوالے سے تحریری بیان جاری کیا۔

فضائی حملوں کی شدید مذمت  کرنے والے  بیان میں کہا گیا کہ ” حملوں میں بچوں سمیت شہریوں کی جانوں  کا نقصان ناقابل قبول فعل ہے، ہمیں حملوں کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ہے۔ اس سے پہلے کہ یہ تنازعات تصادم کی  شکل اختیار کر لیں ہم  ان واقعات کو فوری طور پر ختم کرنے اور تحمل و عقل سے کام لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔”

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 5 سالہ بچے سمیت 10 فلسطینی شہید اور 55 زخمی ہوئے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے