33 ہزار ٹن مکئی لادا گیا پاناما کا پرچم بردار "Navi-Star” بحری جہاز یوکرین سے باسفورس کے بحیرہ اسود کے داخلی راستے پر پہنچا ہے، یہ اناج آئر لینڈ پہنچایا جائیگا۔
22 جولائی کو ترکی، روسی فیڈریشن، یوکرین اور اقوام متحدہ کے درمیان "یوکرینی بندر گاہوں سے اناج اور کھانے پینے کی اشیاء کی ترسیل ” دستاویز کے دائرہ کار میں یوکرین کی بندر گاہ اودیسا سے کل روانہ ہونے والا "Navi-Star” نامی جہاز باسفورس کے بحیرہ اسود کے کنارے پر لنگر انداز ہو گا۔
ترکی، روسی فیڈریشن، یوکرین اور اقوام متحدہ کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد جہاز کا معائنہ کرے گا۔
معائنہ کے نتائج کے مطابق بحری جہاز اپنے سفر کو جاری رکھے گا۔
