ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: PKK/YPG کے 13 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا

شام کے شمال میں شاخِ زیتون اور چشمہ امن آپریشنوں کے علاقوں میں حملے کی کوشش کرنے والے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 13 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ” دلیر ترک فوجی، شام کے شمال میں بھی، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو نہایت موئثر اور پُرعزم شکل میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "شاخِ زیتون اور چشمہ امن کے علاقوں میں کامیاب آپریشن کر کے، تحریکی فائرنگ اور حملے کی کوششوں میں ملّوث، PKKکے 13 دہشت گردوں کو  غیر فعال بنا دیا گیا ہے”۔

اندرون ملک ‘ضلع تنجے لی’ کے آپریشن میں بھی دہشت گردوں کے زیرِ استعمال 2 پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں