کامن ویلتھ میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارتیوں کے بھی دل جیت لیے، یہی وجہ ہے کہ بھارت میں ارشد ندیم ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے جبکہ بھارتی مداحوں نے انکی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں سب سے لمبی تھرو کر کے بھی نیا ریکارڈ قائم کیا۔
ارشد ندیم کی جیت کے بھارت میں خوب چرچے ہوئے اور سوشل میڈیا صارفین سمیت بڑے بڑے نیوز ہاؤسز ارشد کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔
ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ شاباش، ارشد ندیم اس گولڈ کا حقدار تھے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اگر نیرج چوپڑا ہوتے تو کوئی شک نہیں کہ ہم دونوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوتا۔
This guy Arshad Nadeem deserved this GOLD🏅. Well done 👏
Had Neeraj Chopra been there,no doubt we would have enjoyed great competition between the two #CWG22 #JavelinThrow pic.twitter.com/ThXM0txIDx— ᴩʀᴀᴛɪᴋꜱʜᴀ ᴩᴀɴᴅᴇy (@pratiksha12_) August 7, 2022
ایک اور بھارتی صارف نے لکھا کہ میں ہمیشہ سے ارشد ندیم کے لیے گولڈ میڈل چاہتا تھا، کامن ویلتھ گیمز اور یہاں تک کہ اولمپکس میں بھی۔ انہوں نے انڈیا سے ارشد ندیم کیلئے محبت اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
I was always wishing a medal 🏅for Arshad Nadeem, Pakistan in CWG and even in Olympics. Love❤️ from India 🇮🇳💫
— Adarsh P Cherugad🇮🇳 (@AdarshPCherugad) August 7, 2022
یہاں تک کہ بھارت میں ڈیفنس ڈیکیکٹو نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ارشد ندیم کی تعریف کی گئی اور لکھا گیا کہ "ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل کے لیے مبارکباد۔ فٹنس کے مسئلے کی وجہ سے ہمارے نیرج چوپڑا نے کھیل میں حصہ نہیں لیا، اگر وہ وہاں ہوتے تو آپ کے لیے یہ بہت مشکل ہوسکتا تھا۔”
Congratulations Arshad Nadeem for the gold medal in #CWG22 With minimum support from the Pakistani government you give maximum to the country. Due to a fitness issue Our Neeraj Chopra didn’t participate in the game, if he was there then it could be very tough for you. pic.twitter.com/rFevQb3wKC
— Defence Detectives 🇮🇳 (@defenceDetectiv) August 7, 2022
انڈین ایکسپریس نے ارشد ندیم کی جیت کے بعد انکا ایک انٹرویو شائع کیا جس میں انہوں نے نیرج چوپڑا کے بارے میں کہا تھا کہ ہم حریف نہیں، جیولین فیملی کا حصہ ہیں۔
We are not rivals, we are part of javelin family: Arshad Nadeem on friendship with Neeraj Chopra | Sports News,The Indian Express 😍 https://t.co/kPgipEsYxI
— Nausheen Yusuf (@nausheenyusuf) August 7, 2022
ایک اور بھارتی سوشل میڈیا صارف نے ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی تصاویر لگاتے ہوئے لکھا کہ "برصغیر پاک و ہند کے یہ دو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم جیولین میں پوری دنیا پر راج کریں گے۔”
These two athlete from Indian subcontinent Neeraj Chopra and Arshad Nadeem will going to dominate the entire world in Javelin. 🇮🇳 🇵🇰#arshadnadeem #NeerajChopra#CWG22 #JavelinThrow #CommonwealthGames2022 #GoldMedal pic.twitter.com/I5oyfBFpiZ
— Tribhuwan त्रिभुवन 🇮🇳 (@Tribhuwanchauh1) August 7, 2022
دکن نیوز نے ارشد ندیم کی کامیابی کی خبر لگاتے ہوئے لکھا کہ "پاکستان کے ارشد ندیم اتوار کو برمنگھم 2022 کامن ویلتھ گیمز میں 90 میٹر کا ہندسہ عبور کرنے والے برصغیر کے پہلے جیولن پھینکنے والے کھلاڑی بن گئے”
Birmingham: Pakistan’s Arshad Nadeem on Sunday became the first javelin thrower from the sub-continent to cross the 90 metre mark to win the gold medal at the Birmingham 2022 Commonwealth Games here. Nadeem, who is in a regular battle with India’s Tokyo Olympics gold medallist Ne pic.twitter.com/T8tKUaRkQ6
— Deccan News (@Deccan_Cable) August 8, 2022
ایک اور بھارتی صارف نے لکھا کہ "ارشد ندیم انڈیا میں نمبر 3ٹرینڈ کر رہا ہے، یقیناً سرحدیں ہمیں اس کی صلاحیتوں کا جشن منانے سے نہیں روک سکتیں، انہوں نے مزید تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 90.18 میٹر !! کیا پھینکا ہے چیمپئن، نیرج چوپڑا اگر انجری کا شکار نہ ہوتے تو ان کو بھی دیکھنے کا موقع ملتا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ایک سو تین رکنی دستے نے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی۔ پاکستان اب تک 2 گولڈ، تین سلور اور دو برانز میڈل جیت چکا ہے۔ گزشتہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پانچ میڈلز حاصل کیے تھے۔
