English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین سے غلےکی برآمد میں تیزی،2 مزید جہاز روانہ

القمر

 غلے سے لدے دو مزید بحری جہاز  یوکرین سے روانہ ہو گئے۔

 ترک امور دفاع کے مطابق،استنبول میں قائم مشترکہ رابطہ مرکز  کی کوششوں سے یوکرینی بندرگاہوں سے غلے کی برآمد جاری ہے، اس سلسلے میں آج صبح  ساکوروا نامی  جہاز یوکرینی بندرگاہ یُوزنی سے 11 ہزار ٹن سویابین  لے کر اٹلی کے لیے جبکہ چرنومورسک سے اریزونا  نامی جہاز 48 ہزار 458 ٹن مکئی لے کر اسکندرون کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز روانہ ہونے والے چار بحری جہاز آج شام تک استنبول کے قریب لنگر انداز ہونگے جن کی نگرانی کل ہو گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے