English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین نے نئی فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا

القمر

چین نے کہا ہے کہ ہم، ملک کے شمالی ساحلوں پر بحیرہ بوہائی اور جنوب میں بحیرہ اصفر میں حقیقی اسلحے اور ایمونیشن کے ساتھ فوجی مشقیں شروع کریں گے۔

چین محکمہ بحری سلامتی کے جاری کردہ بیان کے مطابق دارالحکومت بیجنگ کے جوار میں واقع بحیرہ بوہائی میں 8 اگست تا 8 ستمبر اور بحیرہ اصفر کے جنوب میں 7 تا 15 اگست کو فوجی مشقوں کی وجہ سے مذکورہ علاقوں کو بحری ٹریفک کے لئے بند رکھا جائے گا۔

بیجنگ سےتقریباً 300 کلومیٹر جنوب مشرق کی طرف بحیرہ بوہائی، شمال میں لیاوڈونگ اور جنوب میں جیاڈونگ ،جزیرہ نماوں سے منسلک ہے اور آبنائے بحیرہ اصفر کے اندر ایک داخلی بحیرے کے حیثیت رکھتا ہے۔ بحیرہ اصفر کے جنوب میں بھی الگ سے فوجی مشقوں کا آغاز پورے علاقے میں بحری ٹریفک کے عملی جام کا مفہوم رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ چین مسلح افواج نے امریکہ کی اسمبلی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد تائیوان کے اطراف کے چھ علاقوں میں حقیقی اسلحے اور ایمونیشن کے ساتھ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا تھا۔

آج مشقوں کا اختتام  متوقع ہے۔ مشقوں کے ساتھ چین کے ساتھ متنازع جزیرے کے اطراف کو عملاً محاصرے میں لے لیا گیا تھا اور بعض علاقوں کو بحری و فضائی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ آبنائے میں سکیورٹی اندیشوں کی وجہ سے بحری سفر بھی ملتوی کر دئیے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے