English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین:900 سال پرانا پل جل کر راکھ ہو گیا

القمر

چین میں 900 سال پرانا اور ملک کا سب سے طویل لکڑی کا پل جل کر راکھ ہو گیا ۔

چینی  کمیونسٹ پارٹی کے نشریاتی میڈیا گلوبل ٹائمز کے مطابق، چین کے صوبے فوجیان میں 900 سال پرانے تاریخی لکڑی کے پل پر آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔

کہا گیا ہے کہ آتشزدگی کے باعث پل مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ  لکڑی کا پل 900 سال پرانا تھا جسے 960 سے 1127 کے درمیان تعمیر کیا گیا تھا اور اس کی لمبائی 98.2 میٹر تھی۔  

دوسری جانب پل کو آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم مقامی پولیس نے بھی مجرمانہ کارروائی کے پہلو سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے