بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں ایک 15 سالہ لڑکا ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
ریاست کے شمال مغرب میں واقع چمبا علاقے میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب آگیا۔
اس دوران پیش آنے والے حادثے میں ایک 15 سالہ لڑکا جان کی بازی ہار گیا اور 2 افراد زخمی ہوئے، سیلاب سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
سیلاب کےبعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک بند ہوگئی۔
صفائی کے بعد بند سڑک کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
