English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پوپ فرانسس کا یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج سے لدے بحری جہاز کی روانگی کا خیر مقدم

القمر

کیتھولکس کے روحانی پیشوا اور ویٹیکن کے صدر پوپ فرانسس نے یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج سے لدے پہلے بحری جہاز کی روانگی کا خیر مقدم کیا ہے ۔

ویٹیکن میں اتوار کی روایتی  دعا  کے بعد  اپنی تقریر میں پوپ فرانسس نے  کہا ہے کہ  ترکی، روس، یوکرین اور اقوام متحدہ (یو این) کے درمیان 22 جولائی کو استنبول میں ہونے والے اناج راہداری کے معاہدے کے بعد پہلا بحری جہاز یوکرین سے روانہ  ہوگیا ہے۔

کیتھولک کے روحانی پیشوا نے کہا کہ ” میں یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج سے لدے پہلے بحری جہاز کی روانگی کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ یہ قدم ظاہر کرتا ہے کہ بات چیت کا قیام اور ٹھوس نتائج حاصل کرنا ممکن ہے جس سے سب کو فائدہ پہنچے گا۔”

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کو  منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے  امید کی کرن سمجھا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے