English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

القمر

 آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ ینی شفق:  "وزارتِ خارجہ سے  اسرائیل کی ‘مسجد الاقصی’ پر حملے  کا شدید ردِ عمل "

وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے 5 اگست کو غزہ پر شروع کیے گئے حملے، جن میں بچوں سمیت متعدد شہریوں  کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ ایتامر بن گویر اور جنونی یہودی گروپوں  کی جانب سے  مسجد اقصیٰ میں عبادت کی کوششوں  میں خلل ڈالنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ترک  وزارت خارجہ نے   اسرائیلی حکومت سے حرم کی حیثیت اور روحانیت کو نشانہ بنانے والے اقدامات  سے گریز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار : "کبراکوف: میں ترکی کا شکر گزار ہوں”

یوکرین کے انفراسٹرکچر کے وزیر الیکسینڈر کوبراکوف نے اعلان کیا کہ فروری میں شروع ہونے والی روس-یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار غیر ملکی پرچم  بردار جہاز چورنومورسک بندرگاہ پر غلہ لادنے کے لیے پہنچا ہے۔ کبراکوف نے کہا کہ میں اقوام متحدہ اور ترکی میں اپنے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جن کی کوششوں سے یہ ممکن ہوا ہے۔

 

***روزنامہ حریت:  "مقامی  طرو پر تیار کردہ ڈران ایس ٹی ایم   توگان کی  پہلی ترسیل "

دفاعی صنعتوں  کے امور کے چئیرمین  اسماعیل دیمیر نے اعلان کیا کہ مقامی وسائل   سے تیار کردہ   منی ڈران  سسٹم ٹوگن کی پہلی ترسیل پہنچا دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈران  ایس ٹی ایم ٹوگن کو جاسوسی، نگرانی اور انٹیلی جنس سرگرمیوں میں استعمال کیا جائے گا۔

 

***روزنامہ خبر ترک  "جرمنی کو کی جانے والی  برآمدات میں  نیا   ریکارڈ”   

جرمنی کو ترکی کی  جانب سے کی جانے والی  برآمدات  میں  ماہ جنوری سے ماہ جولائی  تک کے درمیانی عرصے میں   11 بلین 121 ملین ڈالر  تک پہنچ گئی  ہیں۔

 

***روزنامہ  وطن "ہوٹلوں  میں  بکنگ کی گنجائش ہی باقی نہیں "

سیاحت  کے شعبے کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیے کے مطابق  انطالیہ کے ہوٹل، جو اس ماہ تک 70 لاکھ غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی    کررہے ہیں ماہ  ستمبر کے وسط تک مکمل طور فل ہوچکے ہیں  اور بکنگ کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے