English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی کوریا بھی موسلا دھار بارشوں کی زد میں

القمر

جنوبی کوریا میں   موسلا دھار بارشوں سے پیدا ہونے والے  سیلاب  سے 8 افراد  ہلاک جبکہ 6  افراد لا پتہ ہو گئے۔

یونہاپ کی  خبر کے مطابق دارالحکومت سیول اور اطراف کے علاقوں میں موثر ہونےو الی شدید بارشوں  سے  بہت  سارے مکانات، میٹر و اسٹیشنز، گاڑیاں اور عمارتیں زیر آب آگئیں،  بجلی  کی فراہمی اور ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ۔

حکام نے اعلان کیا کہ سیول میں 5 اور گیونگی صوبے میں 3 افراد شدید بارش کی وجہ سے ہلاک ہوئےجبکہ  9 افراد زخمی اور 2 لاپتہ ہیں۔

بتایا گیا کہ سیول میں 4 افراد  سے کوئی  اطلاع موصول نہیں  ہو سکی۔

شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر  متعدد سڑکوں کو آمدورفت  کے لیے بند کردیا گیا  ہے۔

وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ تقریباً 800 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور کم از کم 790 افراد کو سیول اور آس پاس کے شہروں سے نکال لیا گیا ہے۔ وزارت نے سیلاب کی نگرانی کی سطح کو "مزید بڑھا” دیا ہے۔

کورین فارسٹ سروس نے ملک بھر کے 47 شہروں اور علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے