ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیو میکسیکو میں4 مسلمانوں کا قتل،مشتبہ شخص پکڑا گیا

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 4 مسلمانوں کو قتل کرنے میں ملوث51 سالہ  مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 البوقرق پولیس کا کہنا ہے کہ  لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ قاتل کی شناخت اور حملے کی وجوہات سامنے لائی جائیں۔

 یاد رہے کہ نیو میکسیکو میں پے در پے واقعات کے دوران 2 پاکستانیوں سمیت جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے 4 مسلمانوں کو قتل کیا گیا تھا۔ 

بتایا  گیا ہے کہ  نعیم حسین کو 5 اگست، افضل حسین کو یکم اگست، آفتاب حسین کو 26 جولائی اور محمد نامی شخص کو گولی ماری گئی تھی۔

نعیم اور افضل حسین کا تعلق پاکستان جبکہ آفتاب حسین اور محمد احمدی کا تعلق افغانستان سے تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں