ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امیر قطر کا مصری صدر سے رابطہ،غزہ کی صورتحال پر غور

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی  کے ساتھ بات چیت میں  غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔

دیوان امارات قطر کے مطابق، اس ٹیلی فون بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت غزہ کی حالیہ صورت حال  ،علاقائی اور عالمی معاملات کا جائزہ لیا ۔

 واضح رہے کہ  اسرائیل نے 5 اگست کو غزہ پر اسلامی جہاد تحریک کے بعض اڈوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے جواب میں غزہ سے اسرائیل کی طرف جوابی راکٹ داغا تھا جس کے بعد  حملوں کے تسلسل میں 14 بچوں اور 4 خواتین سمیت 44 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

دونوں فریقین کے درمیان  7 اگست کو جنگ بندی کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں