شام کے شمال سے ترکی کے ضلع ماردین کی سرحدی پٹّی پر حملے اور سرحد عبور کرنے کی کوششوں میں مصروف، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے، 9 دہشت گردوں کو ترک مسلح افواج کی طرف سے غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔
ترکی وزارت دفاع نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” شام کے شمال کی طرف سے ضلع ماردین کی سرحدی پٹّی پر حملے اور سرحد عبور کرنے کی کوششوں میں مصروف ، PKK/YPG کے، 9 دہشت گردوں کو ترک مسلح افواج کی طرف سے غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔ ہم دہشت گردوں کو طاقتور جواب دینا جاری رکھیں گے”۔
