پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات آئین کے تحت ہی ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ایمن الظواہری آپریشن میں پاکستان نے کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا ، پاک فوج طالبان سے نمٹنے کی صلاحیت اور قوت رکھتی ہے۔
وزیر کہا کہ دہشت گرد کمانڈرعمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کمزورہوئی ہے، طالبان سے بات چیت کا معاملہ پارلیمنٹ میں لایا گیا ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ سوات میں پولیس افسر اور فوج کو نشانہ بنانے کے واقعات دباؤ بڑھانے کے لیے ہیں ، ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی قوتیں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
