English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برکینا فاسو: فوجی گاڑیوں پر حملہ، 15 فوجی ہلاک

القمر

برکینا فاسو میں دہشتگردانہ حملے میں 15فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوجیوں کی گاڑی، سینٹر۔نورڈ کے علاقے میں بورزانگا۔دژیبو کے مقام پر سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

واقعے کے بعد علاقے کی طرف روانہ ہونے والی ایک اور فوجی گاڑی بھی اسی علاقے میں بارودی سرنگ سے جا ٹکرائی۔

دونوں واقعات میں 15 فوجی ہلاک ا ور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہمسایہ ملک مالی میں سرگرم القائدہ اور داعش سے منسلک دہشت گرد گروپ 2015 سے ایک تواتر کے ساتھ  برکینا فاسو کے شمال اور مشرق میں حملے کر رہے ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 2015 سے دسمبر 2021 تک  دہشت گرد گروپوں کے حملوں میں  600 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 2 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے