ترک ضلع دیار بکر میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے خلاف ایرین محاصرہ 33 آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
امور داخلہ کے مطابق، پی کےکے کا ملک سے صفایا کرنے سمیت خطے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی خاطر ایرین محاصرہ 33 آپریشن شروع کیا جا رہا ہے ۔
اس آپریشن مین 1054 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشنزعوامی تعاون اور جذبہ حب الوطنی کے تحت جاری رہیں گے ۔
دوسری جانب ضلع حقاری میں جاری ایرین محاصرہ-29 آپریشن کے تحت 3 دہشتتگرد مارے گئے جن میں سے ایک اورنج کیٹیگری میں مطلوب تھا۔
امور داخلہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں یہ آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔