وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ہم سویڈن اور فن لینڈ کےساتھ 26 اگست کو ایک اجلاس سر انجام دیں گے۔
چاوش اولو نے کل دارالحکومت انقرہ میں 13 ویں سفیروں کی کانفرس کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔
نیٹو میں سویڈن اور فن لینڈ کی رکنیت کے عمل کے حوالے سے ترکی، فن لینڈ اور سویڈن کے درمیان طے پانے والے سہ فریقی معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے چاوش اولو نے کہا کہ سویڈن اور فن لینڈ نے ابھی تک مذکورہ دستاویز اور اپنے بیانات میں اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے اس سمت میں کوئی قدم اٹھایا ہے۔
چاوش اولو نے بتایا کہ سویڈن اور فن لینڈ نے بیانات جاری کیے تھے اور اور متعلقہ افراد نے نیک ارادے کا اظہار بھی کیا تھا، لیکن ترکی نے مسلسل ان دونوں ممالک سے ٹھوس اقدامات کا مشاہدہ کرنے کی خواہش ظاہرکی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ مطابقت کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے زیر مقصد سویڈن اور فن لینڈ کی تجویز پر ایک میکانزم قائم کیا گیا تھا، ہم نے ماہ جولائی میں یکجا ہونے کی پیشکش کی تھی ، کیونکہ اولین طور پر کونسے اقدام اٹھائے گئے اور کونسے نہیں، کیونکر نہیں اٹھائے گئے ہم ان تمام عوامل کا قریبی طور پر مشاہدہ کرنا چاہتے ہیں ۔ دہشت گرد ی کے خلاف جنگ میں ہمارے پاس وقت کم ہے اور نیٹو کا رکن بننے کے خواہاں یہ ممالک ہیں۔ انہوں نے ماہ اگست کے لیے یہی تجویز پیش کی ہے لہذا ہم 26 اگست مذکورہ میکانزم کا پہلا اجلا س منعقد کریں گے۔
